چمن، متنازعہ نتائج کیخلاف اے این پی کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے چمن کے حلقہ پی بی 51 کے متنازعہ نتائج کیخلاف اے این پی کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق چمن ڈی آر او آفس کے سامنے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے چوتھے روز جاری دھرنا کی وجہ سے کوئٹہ شاہراہ خوجک ٹاپ کے مقام پر ہرقسم ٹریفک کی امدورفت کیلئے بند ہے۔
یاد رہے کہ متنازعہ انتخابی نتائج کے خلاف چمن میں اے این پی کا دھرنا گزشتہ 4 روز سے جاری ہے.

مزید پڑھیں:  چارسدہ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قومی وطن پارٹی کا احتجاج