امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پارٹی عہدہ سے استعفیٰ مسترد

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پارٹی عہدہ سے استعفیٰ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے مسترد کردیا۔
اس حوالے سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے ممبران نے شرکت کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفی مسترد کرتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان، نظام زندگی درہم برہم