پاکستان میں اظہار رائے پر پابندیوں باعث تشویش ہے، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اظہار رائے پر پابندیوں باعث تشویش ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کی حکومت سازی اس کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے لیکن ہمیں تشویش پاکستان میں اظہار رائے پر پابندیوں کی وجہ سے ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا تک شہریوں کی رسائی یقینی بنائی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے آزادی اظہار رائے کا احترام کرنا چاہئے اور شہریوں کو ٹوئٹر سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ