لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم ہر قسم ٹریفک کیلئَے بند

ویب ڈیسک: لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم ہر قسم ٹریفک کیلئَے بند کر دی گئی جس کی۔ گاڑیوں کے آمدورفت کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کوہستان اپر کے علاقہ ہربن بھاشا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم ہر قسم کی گاڑیوں کی امدرفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم آمدورفت کے لیے بحال کرنے میں کم از کم تین دن درکار ہونگے۔
ضلعی انتظامیہ کوھستان اپر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسافر پنڈی سے گلگت کی طرف یا کمیلہ سے چلاس کی طرف سفر سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں