کالجز بند

ممکنہ احتجاج:پشاور سمیت مختلف اضلاع میں کالجز و یونیورسٹیاں بند

ویب ڈیسک:ختم نبوت کے معاملے پشاور ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش پشاور، مردان ،بنوں اور لکی مروت سمیت مختلف اضلاع میں کالجز اور یونیورسٹیاں آج کے دن کے لئے بند کردی گئیں ۔
ذرائع ہائر ایجوکیشن کے مطابق سکیورٹی خطرات اور بڑے پیمانے پر احتجاج کے باعث پشاور کے گرلز فرنٹیئر کالج اور سٹی کالج سمیت کئی کالجز میں طلباءکے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ۔
مردان میں بھی سیکورٹی خدشات کے باعث تعلیمی اداروں کو چھٹی دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق بنوں یونیورسٹی ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور منسلک کالجز میں بھی چھٹی کر دی گئی۔
دوسری جانب یونیورسٹی آف لکی مروت سمیت تمام زنانہ اور مردانہ کالجوں کے طلباءبھی کو وقت سے پہلے چھٹی دیدی گئی
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایاکہ آج کے روز ہونے والی تمام تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نان فائلرز پراضافی ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور