شب برأت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی

ویب ڈیسک: شب برأت آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی۔ اس حوالے سے مساجد اور گھروں پر عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ پورے ملک کو برقی قمقموں سے روشن کیا جائیگا۔
ماہ شعبان کی 15ویں رات رحمتوں اور برکتوں والی رات ہے، اس رات کو لیلۃ المبارکۃ یعنی برکتوں والی رات، لیلۃ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلۃ الرحمۃ یعنی رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہا جاتا ہے۔
شب برأت کی اس مبارک رات کو خصوصی نوافل کی ادائیگی، گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی