فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی قبضہ عالمی عدالت انصاف کی توہین قرار

ویب ڈیسک: فلسطین پر اسرائیلی 57 سالہ قبضے اور جاری جارحیت کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف میں سماعت مکمل ہو گئی۔
اسرائیلی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی درخواست پر عالمی عدالت انصاف میں سماعت ہوئی۔ 8 روزہ سماعت کے دوران 52 ممالک نے 15 ججز کے پینل کے سامنے دلائل پیش کئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی سماعت میں عرب لیگ نے اسرائیلی 57 سالہ قبضے کو بین الاقوامی انصاف کی توہین قرار دیا۔
دوران سماعت عرب لیگ کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے فلسطینی سرزمین پر قبضے کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں۔ اس دوران مزید کہا گیا کہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہی امن کا ضامن ہے۔
دوران سماعت عرب لیگ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسلی تسلط کا مرتکب ہو رہا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ یہودی ریاست بنانے کے لیے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل پر انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تکرار