استور اور دیر بالا بالا میں لینڈ سلائِیڈنگ، دو افراد جاں بحق ایک لاپتہ

ویب ڈیسک: استور اور دیر بالا میں لینڈ سلائِیڈنگ کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع استور میں ہرچو کے مقام پر دو موٹر سائيکل سوار لینڈ سالٸیڈنگ کی زد میں آگئے۔
حادثہ میں شہزاد ولد عطا واللہ جاں بحق ہو گئے جن کی نعش دریا سے نکالی گئی جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار برکت لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد کی نعش ریسکیو 1122 استور کی وین میں آباٸی گاٶں روانہ کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب دیربالا کے شنڈل باغ میں 7 سالہ بچہ لینڈ سلائِیڈنگ کی زد میں اکر جان بحق ہو گیا۔ محمد زمین ولد گل زمین نامی بچہ مدرسہ سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا۔

مزید پڑھیں:  ملکی مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے،عارف علوی