گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان، فیصلہ آج ہوگا

ویب ڈیسک: سوئی سدرن کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست اوگرا میں جمع کرائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواست میں سوئی سدرن کی جانب سے گیس کی قیمت میں یکم جولائی سے 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے ساتھ نئی اوسط قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست میں سوئی سدرن کا 79 ارب 63 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا درخواست پر آج کراچی میں جبکہ 20 مارچ کو کوئٹہ میں سماعت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے گیس کی قیمت میں147 فیصد تک مزید اضافہ مانگ لیا۔
اس حوالے سے اوگرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں اضافےکا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں اوسط گیس قیمت 4446.89 روپے مقرر کرنے سمیت سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں2646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر 25مارچ کو لاہور جبکہ 27مارچ کو پشاور میں سماعت کی جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات دوگنی کرنے کا فیصلہ