آئی ایم ایف کا انکم ٹیکس آرڈیننس میں مخصوص ترمیم لانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کی وزارت خزانہ کے مابین مذاکرات کا آج آخری دن ہے۔ اس دوران قرض قسط کے حوالے سے جاری مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے ڈومور کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ایف کی جاب سے پاکستان سے کیپٹل گینز ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے اور کرپٹو کرنسیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے سمیت انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 37(1) میں ترمیم کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 37(1) میں’’ذاتی منقولہ جائیداد‘‘ کے معنی میں ترامیم لانے کی سفارش کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کیپٹل گینز ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، اس نے رئیل اسٹیٹ کے ساتھ ساتھ درج شدہ سکیورٹیز کے سلیبس کا بھی جائزہ لینے کے لیے کہا ہے۔
آئی ایم ایف نے رئیل سٹیٹ اور لسٹڈ سیکیورٹیز پر ٹیکس سلیبس پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا