آئی ایم ایف مشن کے قیام میں توسیع، آج مختصر مذاکرات ہونگے

ویب ڈیسک: معاہدوں کی تکمل کیلئے آئی ایم ایف مشن کے اسلام آباد میں قیام مزید ایک دن بڑھا دیا گیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ، موجودہ سٹینڈ بائے پروگرام کی آخری قسط کیلئے آئی ایم ایف سے آج مختصر مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، ساتھ ہی لیٹر آف انٹینٹ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے پر اتفاق رائے 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجزا کےلیے ضروری ہے۔
آئی ایم ایف مشن سٹاف لیول معاہدے سے پہلے بجلی اور گیس قیمتوں میں اضافے سمیت ایندھن کی قیمت میں ردوبدل کے حوالے سے ٹھوس یقین دہانیوں کا خواہاں ہے۔
بین القوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پرچون فروشوں کے حوالے سے سکیم کا بھِی خواہاں ہے لیکن ایف بی آر یہ سکیم آئندہ بجٹ میں لانچ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے