غزہ، اسرائیلی بربریت جاری، مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کم ہونے میں نہیں آ رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید کر دیئَے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکی ریپبلکن سینیٹرز سے کہا کہ اسرائیل حماس کو شکست دینے تک جنگ جاری رکھے گا۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں الشفاء ہسپتال پر چوتھے روز بھی اسرائیلی افواج کے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے۔
ان کاروائیوں کے دوران غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کو طویل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے سمیت کئِ مشکلات جھیلنا پڑ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار کے قریب فلسطینی شہید جبکہ 74 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان