پشاور،تھانہ متھرا کی حدود میں جائِیداد تنازعہ پر فائرنگ،4افرادجاں بحق

ویب ڈیسک: تھانہ متھرا کی حدود گڑھی صدو میں رشتہ داروں کے مابین جائِیداد تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے۔
ذرائِع کے مطابق کراس فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں ایک فریق سے بلال جبکہ دوسرے فریق سے سید ولی خان، اجمل اور انعام جاں بحق ہو گئے ہیں۔
فائرنگ کے دوران فریق اول بلال کی خالہ(ش) بھی زخمی ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ورسک زاہد عالم خان اور دیگر تفتیشی افسران موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
ڈی ایس پی ورسک زاہد عالم خان کے مطابق جائے وقوعہ سے خالی خول و دیگر شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جائِیداد تنازعہ پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئَے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدالتی فیصلے کو غلط مفہوم پہنانا فساد فی الارض ہے، سپریم کورٹ