برازیل میں طوفانی بارشیں، 25 افراد ہلاک، متعدد مکانات منہدم

ویب ڈیسک: برازیل میں طوفانی بارشوں سے 25 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
برازیل کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارش اور طوفان سے ہر سو تباہی پھیل گئی۔
اس دوران مختلف حادثات پیش آئے جن میں ایک اندازے کے مطابق 25 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق برازیل کی ریاست ریوڈی جنیرو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں لوگ بےگھر ہو گئے، ریو ڈی جنیرو میں 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سپیریتو سانتو میں 17 اموات ہوئیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور : آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو کا تھیلا 1900روپے پر آگیا