پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا

ویب ڈیسک: پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر امریکی پابندیوں کا خطرہ مندلانے لگا۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران گیس منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے سب کو اس بات پرغور کرنا چاہئے۔
میتھیو ملر نے دو ٹّک الفاظ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے کہا کہ ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔
انہوں نے بشام میں چینی قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حملے کے متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کی اشد ،امریکا کیساتھ رابطے میں ہیں:ترجمان دفتر خارجہ