سیاحت کے فروغ کیلئے منفرد اقدام، پشاور میں پہلی بار نائٹ ٹوارزم کا آغاز

ویب ڈیسک: صوبہ میں سیاحت کے فروغ کیلئَے حکومت متحرک ہے۔ اس سلسلے میں حالیہ اقدام خیبرپختونخوا حکومت اور محکمہ آثار قدیمہ کے اشتراک سے پشاور میں پہلی بار نائٹ ٹوارزم کا آغاز ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف دن کے اوقات میں سیاحوں اور شہریوں کو سہولت میسر رہے گی بلکہ رات کے وقت بھی پشاور کے تاریخی آثار قدیمہ کے مقامات اور میوزیم کی سیر کی جا سکے گی۔
یاد رہے کہ حکومت اور ادارہ کے اشتراک سے نائٹ ٹوارزم کا اقدام صوبے باالخصوص پشاور میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بہترین اقدام ہے۔

مزید پڑھیں:  کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری