ججز کے خط کا معاملہ، جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کی کمیشن سربراہی سے معذرت

ویب ڈیسک: ججز کے خط کے معاملہ پر حکومت کی جانب سے کمیشن بنایا گیا تھا تاکہ وہ اس کیس اوعر خط کی انکوائری کرے۔
اس سلسلے میں جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کو کمیشن کی سربراہی دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کے لکھے گئے خط کے مندرجات پڑھے ہیں، ججز کی جانب سے خط میں ادارہ جاتی مشاورت کی استدعا کی گئی ہے۔
جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے اپنے خط میں ججز کی طرف سے لکھے گئِے ایک خط کے پیرا گراف کا بھی حوالہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اس معاملے کو ادارے کی سطح پر حل کریں، ججز نے خط سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران اور چیف جسٹس کو لکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تناظر میں انکوائری کمیشن کا قیام آرٹیکل 209 کے زمرے میں نہیں آتا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکوٹ کے 6 ججز کی جانب سے خط کے معاملے پر تحقیقات کیلئے حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن مقرر کیا گیا تھا جو اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے سکے۔ جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس معاملے کو سپریم کورٹ کو خود دیکھنا چاہئے.

مزید پڑھیں:  جمرود، آل فاٹا سابق خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کے زیر اہتمام دھرنا جاری