ایرانی قونصل خانے پر حملہ

اسرائیل کا شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ، 8افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: اسرائیل کا شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایران کے قونصل خانے پر میزائل حملہ،سینئر کمانڈر سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے جس میں متعدد سفارتکار بھی شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قونصل خانے کی عمارت تباہ ہوگئی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں قونصل خانے سے متصل عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ حملے میں 8افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ دمشق میں اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی سفارتکار بھی جاں بحق ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایاکہ دمشق میں اسرائیلی میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق میزائل حملے میں قونصل خانے اور سفیر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی حملے کے بعد شامی وزیر خارجہ نے بھی ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تھانہ سربند کی حدود میں مسلح دہشتگردوں کی پولیس پر حملے کی کوشش ناکام