باجوڑ اور ٹانک میں مختلف واقعقات کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

ویب ڈیسک: باجوڑ اور ٹانک کے اضلاع میں مختلف واقعات کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ذرائع کےمطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ڈی ایس پی بخت منیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اے ایس آئی بخت ذادہ شہید جبکہ کانسٹیبل احسان اللہ زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب ضلع ٹانک میں ڈگری کالج کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی ہیڈ کانسٹیبل ظاہرشاہ شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1123 نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقیل کر دیا جبکہ پولیس کی بڑی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ .
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ باجوڑ اور ٹانک کے اضلاع میں مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا.

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، واٹر سپلائی سکیم کیخلاف ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاجی مظاہرہ