موٹر سائیکل حادثے کا شکار

خانپور میں موٹر سائیکل حادثے کا شکار،ایک شخص جاں بحق،1زخمی

ویب ڈیسک: ہری پور کے علاقہ خانپور ڈیم کے قریب موٹر سائیکل حادثے کا شکار ،ایک شخص جان جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ خانپور ڈیم کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل موڑ کاٹتے ہوئے قابو ہوکر پل سے جا ٹکرائی ۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص سرتاج ولد علی محمد ساکن حطار موقع پر جاں بحق ایک طاہر خان ولدمنصف خان ساکنہ حطار شدید زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال خانپور منتقل کردیا گیا ۔
تھانہ خانپور پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر کنٹرول، اسرائیلی وزیر دفاع اپنی ہی حکومت پر برس پڑے