کویتی وزیراعظم کا شہباز شریف کو فون، عید مبارکباد دی

ویب ڈیسک: کویتی وزیراعظم شیخ محمد صالح السالم الصباح نے فون کر کے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو عید مبارکباد دی۔ اس دوران دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کویتی وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کویتی ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان