حب حادثہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے حب میں حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرنے کے ساتھ ورثاء کے لئے صبر کی دعا کی۔
انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ورثا کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات جبکہ لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت مختلف شخصیات نے بھی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ شاہ نورانی روڈ پر زائرین کا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، ڈرائیور دے بے قابو کوسٹر کھائی میں جا گری، 7 افراد شدید زخمی