غزہ میں اسرائیل جو کچھ کر رہا وہ غلط ہے، امریکی صدر جوبائیڈن

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل جو کچھ کر رہا وہ غلط ہے۔
جوبائیڈن کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل جو کچھ کر رہا میں اس سے متفق نہیں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکت خوفناک واقعہ تھا۔ امدادی کارکن بھی محفوظ نہیں، یہ افسوسناک ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کے مطابق اسرائیل غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند کرے اور اگلے چھ یا آٹھ ہفتوں کے دوران غزہ میں خوراک اور ادویات تک مکمل رسائی دے۔

مزید پڑھیں:  روس :شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت مل گئی