عید کے دوسرے دن اسرائیلی بمباری، مزید 125 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: غزہ میں عید کے دوسرے دن بھی اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران مزید 125 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔ بمباری سے درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق عید کے روز ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 125 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جن میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹے اور پوتے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی افواج نے شمال مغربی غزہ میں شاتی مہاجر کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔
دوسری جانب عید کے دوسرے دن اسرائیلی فورسز نے نصیرات کیمپ پر بم برسائے جس میں 4 بچوں سمیت 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی دہشت گردی میں 2 روز میں 153 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر،کسان تنظیموں کا احتجاج کا فیصلہ