اسرائیل فلسطین تنازع کا آخری اور واحد حل دو ریاستی فارمولا ہی ہے، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطین تنازع کا آخری اور واحد حل دو ریاستی فارمولا کے تحت ہی نکالا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع سے جہاں دنیا بھر میں نفرتیں پھیل رہی ہیں وہیں اس کے منفی اثرات سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔
میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا اس تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے اور ایک پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہاہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بظاہراسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل مشکل ہے مگر آخر کار یہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

مزید پڑھیں:  شریف اور زرداری خاندان بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری