یونان، تاریخی مسجد میں 100 سال بعد عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

ویب ڈیسک: یونان میں تاریخی عمارتوں کی کمی نہیں ان میں سے ایک تاریخی مسجد ینی بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یونان کے دوسرے بڑے شہر تھاسالونیکی میں واقع تاریخی مسجد ینی میں 100سال بعد عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس مسجد میں آخری مرتبہ 1923 میں نماز ادا کی گئی تھی۔
تقریباً 100 سال بعد اس مسجد کو شہر کے مقامی مسلمانوں کے لیے مصری نژاد امام طحہٰ عبدل قلیل کی امامت میں نمازِ عیدالفطر ادا کرنے کے لیے کھولا گیا۔
یاد رہے کہ مسجد ینی کو تھاسالونیکی شہر میں 1902ء میں اٹالین آرکیٹیکٹ نے تعمیر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شریف اور زرداری خاندان بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری