افغانستان میں بارش

افغانستان میں بارش اور سیلابی ریلے ، 33افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: افغانستان میں کئی روز سے جاری موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 33افراد جاں بحق اور 27زخمی ہو گئے۔
محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث تقریبا ً600مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ اور 200سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق تقریباً 600کلومیٹر سڑکیں بہہ گئی ہیں اور 2 ہزار ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی۔
حکام نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے 34میں سے 20صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔
بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں مغربی فرح، ہرات، جنوبی زابل اور قندھار شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ زیر عتاب، معطلی شروع