صدر مملکت کی بیٹی آصفہ بھٹو نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں آصفہ بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی کا حلف لیا۔
یاد رہے کہ آصفہ بھٹو زرداری سے حلف ن لیگ کے رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے لیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے ایوان میں شدید شور شرابا کیا اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں:  کینیڈا میں خالصتان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے