فلسطینی قیدی بدترین تشدد کے بعد رہا، ہسپتال منتقل

ویب ڈیسک: غزہ پر صیہونی حملوں کے دوران گرفتار 150 فلسطینی قیدی بدترین تشدد کے بعد رہا کر دیئے گئے ۔ جنہیں علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے غزہ کراسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی قیدی بدترین تشدد کے بعد رہا کئے ۔ ان میں فلسطینی ہلال احمر کے 2 کارکن بھی شامل ہیں۔
غزہ کراسنگ اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی بدترین تشدد کے دوران حماس سے متعلق سوالات کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے سے 9 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنا دیا گیا