اسرائیل کے حملے کے بعد ایران کو کارروائی کا مکمل حق تھا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرئیل کے حملے کے بعد ایران کو کارروائی کا مکمل حق تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا، گوادر سے ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بنا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ اسرائیل فلسطین جنگ کے اثرات دیگر ممالک سمیت پاکستان پر بھی پڑیں گے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ اسرائیل کی طرف سے ایک خود مختار ملک کے سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایران کو کارروائی کا مکمل حق تھا۔

مزید پڑھیں:  ضلع بنوں میں ایک اور بچہ اغواء ، لواحقین کا احتجاج