اسرائیلی افواج کی مغازی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، 18 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی وسطی غزہ میں مغازی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 18 فلسطینی شہید کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان 18 فلسطینیوں میں بیشتر بچے ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری کے اس واقعے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب مشرقی غزہ میں بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے پولیس وین پر بھی گولہ باری کی گئی جس سے 7 افسران سمیت 9 پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی افواج کی مغازی پناہ گرین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری،رابطہ سڑکیں بند