غزہ، اسرائیلی قبضے میں رہنے والے الشفا ہسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت

ویب ڈیسک: غزہ میں الشفا ہسپتال دو ہفتے تک اسرائیلی افواج کے قبضے میں رہا جس کے بعد اسے خالی کرا لیا گیا اور صیہونی افواج لوٹ گئیں۔
ذرائع کے مطابق الشفا ہسپتال صیہونیوں سے واپس ملنے کے بعد اس میں ایک بڑی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
اس اجتماعی قبر میں مریضوں، ہسپتال عملے، نرسز اور ڈاکٹرز کی لاشوں کو شناخت کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہفتے تک اسرائیلی فوج کے قبضے میں رہنے والے الشفا ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو قتل کر کے اس اجتماعی قبر میں ڈالا گیا ہے۔ وہ یا تو خود مرے ہیں یا انہیں قتل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان