پاکستان کے اقتصادی اصلاحات قابل تعریف ہیں، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی اصلاحات قابل تعریف ہیں۔ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے حالیہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان اپنی معیشت مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ، عماد شکیل کپتان مقرر