بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

ویب ڈیسک: سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی گئی۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر خارج کر دی تھی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اس حوالے سے دائر پٹیشن بحالی کی درخواست پر سماعت کی اور اس دوران پٹیشن بحالی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حتمی دلائل طلب کر لیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت 22 اپریل کو ہو گی۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری،رابطہ سڑکیں بند