ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دن کے منانے کا خاص مقصد قدیم تہذیبوں، ثقافت، ورثے اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانا اور اس بارے میں ایک دوسرے کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ثقافتی ورثہ کا عالمی دن ہر سال 18 اپریل کو منایا جاتا ہے تاکہ قدیم تہذیبوں، ثقافت، ورثے اور آثار قدیمہ کے حوالے سے سب کو جانکاری حاصل ہو سکے.
ذرائع کےمطابق دنیا بھر میں 2673 مقامات عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔ ان میں 933 ثقافتی، 227 قدرتی اور 39 مخلوط خصوصیات کے حامل ہیں۔
پاکستان میں بھی سیکڑوں تاریخی مقامات ہیں جن میں سے لاہور کا شالیمار باغ، شاہی قلعہ، موہنجو داڑو کے آثارقدیمہ، تخت بھائی میں بدھ مت کے کھنڈرات، ٹھٹھہ کا مکلی قبرستان اور قلعہ روہتاس وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب