بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستان کو بہت نقصان پہنچا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے اقدامات کی تعریف و حمایت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ اس سلسلے میں باقاعدہ رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں امریکی جامعات کا احتجاج کینیڈا پہنچ گیا