چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: نوتعینات چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق حلف برداری تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں سیکرٹری قانون نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا ۔
تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء،چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان، سیکرٹری محکمہ ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے