اہم تعیناتیوں کے لیے65 سال تک عمر کی شرط ختم

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے ایک اور اہم فیصلہ کر لیا، اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمرکی حد ختم کردی گئی۔
اس حوالے سے موجود قوانین میں ترامیم کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے سپیشل پروفیشنل پے سکیلز پالیسی 2019ء میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ اس اہم اقدام کے بعد اہم تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمر کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز