ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش

ویب ڈیسک: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ سمیت کابینہ کے دیگر ارکان شامل ہوں گے۔
وزیراعظم ہاوس پہنچنے پر شہباز شریف نے ایرانی صدر کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پر دونوں سربراہان نے اپنے اپنے وفود کا تعارف بھی کرایا.
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایرانی صدر کے وزیراعظم ہاوس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا اور اس موقع پر انہیں‌وزیراعظم ہاوس میں‌گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.
یاد رہے کہ سرکاری عہدیداران کے علاوہ تجارتی وفد بھی ایرانی صدر کے ہمراہ ہے.
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب، وزیر اعظم اورع دیگر اعلیّ حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 24 اپریل تک اسلام آباد، لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ایک اور امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی