غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونیوں کی بربریت کے نتیجے میں مزید 48 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج کے طیاروں کی جانب سے غزہ کے نصیرت کیمپ پر بھی بمباری کی۔
اس موقع پر جاری کشت و خون میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک نومولود بھی شامل ہے۔
7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی افواج کی بمباری کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران 77 ہزار کے قریب افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی افواج کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارروائی کے دوران مزید 48 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اورادائیگی کی مدت کم کرنےکامطالبہ