امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاک ایران تجارتی معاہدوں پر پابندی کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ ممکنہ پابندیوں کے خطرے سے تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو آگاہ رہنا چاہئے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھاکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک امریکا ہے اور ہم اپنی شراکت داری جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔
اسرائیلی مظالم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکا بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کا خواہاں ہے اور اس بارے میں اسرائیل کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
میتھیو ملر نے کہا ہے کہ رفاح میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس لئے رفاح میں اسرائیل فوجی آپریشن کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے نریندر مودی کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا