خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کے خان یونس سے واپس جانے کے بعد اجتماعی قبریں ملنے کے واقعات تواتر کے ساتھ ہونے لگے۔
گزشتہ رات غزہ کے مغربی شہر خان یونس کے نصر میڈیکل کیمپ میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت کر لی گئی۔
اس موقع پر اجتماعی قبر سے 100 سے زائد افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اس کے بعد نصر میڈیکل کیمپ سے ملنے والی شہدا کی لاشوں کی تعداد 283 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: کرپشن کے الزام پر برطرف ججز سمیت 11جوڈیشل افسران بحال