لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
یاد رہے فائرنگ کا واقعہ لکی مروت کے گاؤں اگری خانزاد خیل میں پیش آیا جبکہ واقعہ دیرینہ دشمنی قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق لکی مروت میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر ایک گروپ نے حملہ کر دیا۔ اس دوران دوسرے گروپ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران 2 راہگیروں سمیت 6 افراد گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔
ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جبکہ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری حرکت میں آ گئی اور بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جائَے وقوعہ کا جائزہ لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال تاجہ زئی منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ ہر صورت حماس کو زیر کرنے کیلئَے کوشاں، قطر کو بھِی تنبیہ