امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت یا اس کے ایجنٹ میں نہ مانوں کی رٹ لگا کر غیر قانونی قتل عام کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
مغربی کنارے اورغزہ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے کچھ فلسطینی قیدیوں کو ایسے حالات میں رکھا ہے جس سے ان کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت سے 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 77 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ انکے علاوہ لاکھوں لوگ بے گھر ، بے یارومدد گار پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی