اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ

ویب ڈیسک: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی۔
انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے 200 دن مکمل ہونے پر کہا کہ دشمن غزہ کی سرزمین میں ایک دلدل میں پھنس گیا ہے۔ ان دنوں میں اسرائیل کو شرمناک شکست کے سوا کچھ نہیں ملا۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دشمن نے 200 روز میں غزہ میں تباہی اور موت پھیلائی لیکن اسے فتح نہ کر سکا بلکہ الٹا اسرائیل غزہ کی اس سرزمین میں پھنس گیا ہے۔
ابو عبیدہ کے مطابق دشمن کو 200 روز میں شرمناک شکست کے سوا کچھ نہیں ملا، ان کا کہنا تھا کہ ہماری مزاحمت مضبوط ہے اور اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان