ججز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مشترکہ ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: 6 ججز کو لکھے گئے خطوط کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی رسپانس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹَس عامر فاروق کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شرکت کی۔
اجلاس میں عدلیہ میں حساس ادارے کی مداخلت روکنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ فل کورٹ اجلاس میں تجاویز پر کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی رسپانس دینے کا متفقہ فیصلہ کر لیا ہے۔
اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ فل کورٹ اجلاس میں پیش کردہ تجاویز کو ڈرافٹ کی شکل دی جائے گی جس کے بعد اسے سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار، وجہ تنازعہ پلاٹ لین دین بنی