lariada 4july 16

محکمہ ٹرانسپورٹ کا صوبے بھر میں ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

پشاور: خیبرپختونخوا وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا صوبے بھر میں ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن.

سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ روز پانچ بڑے اڈووں سمیت کئ چھوٹے سٹینڈ سیل اور لاکھوں کے جرمانے عائد, ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کو ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز پشاور مردان، بنوں، سوات، مالاکنڈ نے کئی اڈے سیل کئے اور زائد کرایے وصول کرنے سینکڑوں گاڑیوں کو جرمانے،اتھارٹیز کا مسافروں کو فیس ماسک لازمی لگانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت،ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کریک ڈاؤن جاری رہےگا.ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو روزانہ کی بنیاد پر آپریشن اور کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت سیکریٹری ٹرانسپورٹ.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا