وزیراعظم شہباز شریف کی گالا ڈنر میں خصوصی شرکت

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر شہبازشریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سربراہی وفد پاکستان بھیجنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف نے گالا ڈنر میں بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی