پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کرسٹالینا جارجیوا

ویب ڈیسک: ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم چین کی کارکردگی بہترین رہی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سالوں کی مشکلات کے باوجود ترقی اور عالمی معیشت بہتر ہے۔
آئی ایم ایف ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود مصر بہتری کی جانب گامزن ہے، کم آمدنی والے ممالک کی حالت خراب ہو رہی ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ترکی اور چین بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ،ہیٹ ویو کا الرٹ جاری