b744bcdd6c75f756ae2f4a0d650ac8c3 1

رشکئی اکنامک زون موجودہ حکومت کا فلیگ شب منصوبہ ہے- وزیر اعلی محمود خان

پشاور: وزیر اعلی کی زیر صدارت اسپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس،وزیر اعلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے.

ان کا کہنا تھا کہ حطار، بونیر ، ڈی آئی خان اور دیگر مجوزہ اکنامک زونز کے قیام پر بھی پیشرفت کو تیز کیا جائے،
رشکئی اکنامک زون موجودہ حکومت کا فلیگ شب منصوبہ ہے،اس اکنامک زون کے قیام سے صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا.

مزید پڑھیں:  چارسدہ : قتل اور خودکشی کے واقعات میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق

اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رشکئی اکنامک زون کا نظر ثانی شدہ ڈیویلپمنٹ ایگریمنٹ وفاقی سرمایہ کاری بورڈ کو ارسال کر دیا گیا ہے، ڈیولپمنٹ ایگریمنٹ پر دستخط اسی مہینے متوقع ہے،اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی بارے معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، گوتریس